[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے شام پر تکفیری دہشت گردوں کے قبضے کے بعد مقاومت کے حوالے سے درپیش خدشات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
مہر نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے عراقچی نے کہا ہے کہ شام کے محاذ پر تکفیریوں کا قبضہ ہونے کے باوجود مقاومت کا مستقبل روشن ہے۔
یاد رہے کہ تکفیری دہشت گرد تنظیم تحریر الشام نے گذشتہ ہفتے دمشق پر قبضہ کرکے بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ کردیا تھا۔