[]
این سی پی رہنما پرشانت جگتاپ نے اعلان کیا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے اتحاد سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ معاملہ صرف مہاراشٹر تک محدود نہیں بلکہ پورے ملک کے انتخابی نظام کے لیے خطرہ ہے۔ اگر ای وی ایم کی شفافیت کو یقینی نہیں بنایا گیا تو جمہوریت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔‘‘
اروند کیجریوال نے بھی دہلی کی ووٹر لسٹ میں مبینہ خامیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا، جہاں آئندہ اسمبلی انتخابات متوقع ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان مسائل کو فوری طور پر حل کیا جانا چاہیے تاکہ عوام کا انتخابی عمل پر اعتماد بحال ہو سکے۔