[]
تلگو فلم اداکار موہن بابو اور ان کے فرزند منچو منوج کے جائیداد کے تنازعہ نے اس وقت نیا موڑ اختیار کرلیا جب پولیس نے ان دونوں کی لائنسس بندوقیں ضبط کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں
دو دن قبل منچو منوج نے اپنے والد موہن بابو پر حملہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد میڈیا کے نمایندوں نے موہن بابو سے تنازعہ پر بات کرنے گئے ۔
جہاں موہن بابو نے میڈیا کے نمائندوں پر حملہ کرتے ہوئے انھیں وہاں سے بھگانے کی کوشش کی ۔اس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی جس کے بعد رچہ کونڈہ کمشنریٹ کے اعلی عہدیداروں نے موہن بابو اور منچو منوج کے پاس بندوقیں ضبط کرنے کے ماتحتین کو احکام جاری کئے جس کے بعد یہ اسلحہ ضبط کر لیا گیا۔
ان دونوں کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ ہے جو انہوں نے سابق میں جو بلی ہلز پولیس اسٹیشن کے حدود سے حاصل کیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دودنوں سے یہ تنازعہ جاری ہے۔ آج جب منچو منوج اپنی بیوی مونیکا کے ساتھ موہن بابو کے گھر پہونچے تو انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور میڈیا کو بھی داخلے سے روک دیا گیا۔
منچو منوج باونسرس کے ساتھ گیٹ ڈھکیل کر اندر داخل ہو گیا جس کی وجہ سے حالات کشیدہ ہو گئے ۔ اس موقع پر موہن بابو سے جب میڈیا کے نمائندوں نے سوال کیا تو انہوں نے غلط انداز اپناتے ہوئے ایک صحافی کا مائیک چھین لیا اور اس پر حملہ کیا ۔ اس دوران تلگو فلم جرنلسٹ اسوسی ایشن نے صحافیوں پر موہن بابو کی جانب سے حملے کی مذمت کی ۔
رات دیر گئے موصولہ اطلاعات کے مطابق کمشنر پولیس رچہ کنڈہ سدھیر با بو نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے طور پر موہن بابو، منچومنوج اور وشنو کو صبح 10:30 بجے شخصی طور پر حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ اس سلسلہ میں نوٹس جاری کی گئی۔