مجلس دہلی اسمبلی انتخابات میں لے‌گی‌حصہ۔ دہلی فسادات کے ملزم طاہر حسین امیدوار

[]

نئی دہلی ۔ قومی دارالحکومت دہلی میں آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی تیاریوں میں تیزی پیدا کردی گئی ہے اور امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا‌جارہا ہے۔

 

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے دہلی فسادات کے ملزم اور سابق عام آدمی پارٹی (آپ) کے رکن طاہر حسین کو اپنی پارٹی کے امیدوار کے طور پر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

طاہر حسین دہلی کے مصطفیٰ آباد اسمبلی حلقے سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ اس فیصلے کا اعلان بیرسٹر اویسی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر کیا جہاں انہوں نے بتایا کہ طاہر حسین اور ان کے حامی اے آئی ایم آئی ایم میں شامل ہو گئے ہیں۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ طاہر حسین اور ان کے خاندان نے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *