[]
بنگالورو: کرناٹک کے سابق چیف منسٹر ایس ایم کرشنا کا دیہانت ہوگیا۔ ان کی عمر (92) سال تھی۔ وہ کچھ عرصہ سے خرابی صحت سے متاثر تھے
منگل کی صبح بنگلور کے سداشیو نگر میں انھوں نے آخری سانس لی۔ پانچ دہائیوں سے زیادہ کا طویل سیاسی تجربہ رکھنے والے کرشنا نے مرکزی اور ریاستی سیاست میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان کے دور حکومت میں
بنگلور کو دنیا کے سامنے ہندوستان کی سیلیکون ویلی کے طور پر متعارف کروایا گیا تھا۔ ان کے انتقال پر معزز شخصیات نے شدید رنج کا اظہار کیا ہے۔