ممبئی: کرلا میں بیسٹ کی بے قابو بس نے کئی گاڑیوں کو ٹکر مار دی، کئی لوگ ہلاک اور متعدد زخمی

[]

ممبئی کے کرلا میں بیسٹ کی بس نے کئی گاڑیوں کو ٹکر مار دی اور کچھ لوگوں کو کچل دیا۔ اس حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی، جب کہ بیس افراد زخمی بتائے گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب

user

ممبئی کے کرلا علاقے میں بیسٹ  کیبے قابو بس دوسری گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ نیوز پورٹل’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق  اس حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی، جب کہ بیس افراد زخمی ہو گئے۔ ان زخمیوں کو بھابھا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

معلومات کے مطابق، یہ حادثہ تقریباً پونے دس بجے پیش آیا۔ انجم اسلام اسکول کے قریب ایل وارڈ کے سامنے ایس جی باروے مارگ پر ایک بیسٹ بس کئی گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ کرلا بھابھا ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدل کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ پولیس صورتحال کو سنبھالنے کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے۔ حادثے کی اصل وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بھابھا اسپتال سے موصولہ اطلاع کے مطابق بے قابو بس سے ہونے والے اس حادثے میں تقریباً 15 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے کچھ فوت ہو چکے ہیں۔ کچھ مریضوں کو سیون اسپتال لے جایا گیا ہے۔اس دوران موقع پر کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ایک بڑا ہجوم سڑک پر نکل آیا ہے۔ پولیس نے اس بھیڑ کو منتشر کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

اس حادثہ کے بعد وہاں کے رکن اسمبلی مہیش کڈلکر ذاتی طور پر وہاں جا رہے تھےاور انہوں نے کہا کہ ’’ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ مریضوں کی مدد کرنا ضروری ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ تقریباً 30 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ کچھ وہاں ہیں۔ تمام زخمیوں کو میونسپل کارپوریشن میں داخل کرایا گیا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *