[]
بی سی ویلفیر اسوسی ایشن کے قومی صدر آر کرشنیا کو بی جے پی نے راجیہ سبھا کا امیدوار بنایا ہے۔ بی جے پی کی جانب سے راجیہ سبھا کے لئے 3 نشستوں کے لئے ہونے والے ضمنی انتخاب میں پارٹی کی جانب سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا
جس میں آندھراپردیش سے بی سی لیڈر آر کرشنیا کا نام شامل ہے جو حالیہ دنوں تک اسی ریاست سے وائی ایس آر کانگریس کی طرف سے راجیہ سبھا کے رکن رہ چکے ہیں
تاہم 2024ء کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد آر کرشنیا نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ساتھ راجیہ سبھا کی رکنیت سے بھی استعفیٰ پیش کردیا تھا۔