مغل دور کی ساری مساجد‘ مندروں کو ڈھاکر بنائی گئیں: پروین توگڑیا

[]

بدایوں (یوپی): بجرنگ دل کے قومی صدر پروین توگڑیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مغل دور میں بنی ساری مسجدیں‘ مندروں کو ڈھاکر بنائی گئیں۔ توگڑیا نے اتوار کی شام بلسی علاقہ میں ایک پروگرام کے دوران یہ ریمارک کئے۔وہ مہاکمبھ سے قبل مغربی اترپردیش کے دورہ پر ہیں۔

 توگڑیا نے کہا کہ مغلوں کے عہد میں تعمیر کردہ تمام مسجدیں مندروں کو ڈھاکر بنائی گئی تھیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 12ہزار مندروں کی فہرست دیکھی ہے جنہیں ڈھاکر مساجد تعمیر کی گئیں۔

 دایاں بازو قائد نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے خلاف تشدد پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ اگر احتجاجیوں کی لڑائی حکومت ِ بنگلہ دیش کے ساتھ ہے تو پھر ہندو کیوں مارے جارہے ہیں۔ وہاں ایسی حکومت ہو جو ہندوں کا تحفظ کرسکے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *