اقلیتی رہائشی اسکول کو جماعت اسلامی ہند کی جانب سے بینچوں کا عطیہ

[]

 

کھمم، 9 دسمبر: کھمم کے مقامی جلاگام نگر میں واقع اقلیتی رہائشی اسکول  (لڑکوں کا اسکول) کو جماعت اسلامی ہند کی نگرانی میں پیر کے روز 70 مرمت شدہ بینچ عطیہ کیے گئے۔

 

حال ہی میں آنے والے منیرو سیلاب کی وجہ سے اسکول کا سامان مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔اسکول کا دورہ کرنے کے دوران، جماعت اسلامی ہند کے رہنماؤں نے مشاہدہ کیا کہ طلباء کو خراب بینچوں کے باعث فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنی پڑ رہی ہے۔

 

اس صورتحال سے متاثر ہو کر، جماعت اسلامی ہند کے قائدین  نے مرمت کا وعدہ کیا۔

 

انہوں نے 16,000 روپے کی لاگت سے 70 بینچوں کی مرمت کی اور اسکول کے پرنسپل مسٹر ستیہ نارائن کی موجودگی میں انہیں حوالے کیا۔

 

اس پروگرام میں جماعت اسلامی ہند کے ضلعی صدر زین العابدین پاشا، نائب صدر عبد السمیع، قلعہ صدر عبد المالک، وارڈن محمد رفی، آفس سب آرڈینیٹ خلیل اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *