[]
عادل آباد _ تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں ایک نابالغ لڑکی کے اغوا اور اس کی مبینہ عصمت ریزی کے واقعہ کے خلاف لڑکی کے رشتہ داروں نے پر تشدد احتجاج کیا جس میں پولیس عہدیدار زخمی ہوگئے
۔یہ واقعہ گڑی ہتنور میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے ایک نابالغ لڑکی کو اغوا کر کے اپنے گھر میں تین گھنٹے تک زیادتی کی۔
لڑکی کے رشتہ دار نوجوان کے گھر کے قریب پہنچے تو پولیس نے وہاں پہنچ کر لڑکے کو حراست میں لے لیا ۔اس پر برہم لڑکی کے رشتہ داروں نے پولیس پر حملہ کر دیا،
جس میں سب انسپکٹر بھیمیش اور کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔حملے میں دو پولیس گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا اور لڑکے کے گھر میں آگ لگا دی گئی۔
زخمی پولیس اہلکاروں کو بروقت رمس ہاسپٹل کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کرتے ہوئے ابتدائی علاج کروایا گیا۔ضلع ایس پی غوث عالم کی ہدایت ٹاؤن ڈی ایس پی ایل جیون ریڈی نے سی آئیز کے ہمراہ رمس ہاسپٹل پہنچ کر زخمی پولیس اہلکاروں کی خیریت دریافت کی
اور ڈاکٹرس کو بہتر علاج فراہم کرنے کا مشورہ دیا۔اس سلسلہ میں ایک کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے آگے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔