[]
نواب شاہ عالم خان کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، ملک پیٹ 12 دسمبر 2024 بروز جمعرات کو اپنے کیمپس میں صبح دس بجے تا شام چار بجے تک اپنا تیسر اگلوبل ایجو کیشن فیئر 2024 سالانہ پروگرام منعقد کر رہا ہے
۔ اس سالانہ فیئر میں 15 سے زائد اوور سیز ایجو کیشن کنسلٹنٹس حصہ لے رہے ہیں جو امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، سنگاپور، نیوزی لینڈ، جرمنی اور آئر لینڈ کی مختلف عالمی یونیورسٹیوں میں اعلی تعلیم میں داخلے کے لیے رہنمائی اور مشاورت کی خدمات فراہم کریں گے
۔یہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ طلباء بیرون ملک اعلی تعلیم کا انتخاب کرتے ہوئے کورسز اور یونیورسٹیوں کے بارے میں مناسب معلومات حاصل کرنے کے لیے جد وجہد کرتے ہیں۔ یہ گلوبل ایجو کیشن فیئرایسے تمام طلبا کو اوور سیز ایجو کیشن کنسلٹنٹس سے بات چیت اور بر اہ ر است معلومات حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے
۔فیئر میں داخلہ مفت ہے اور اس کالج کے طلباء کے ساتھ ساتھ کالج سے باہر کے تمام طلباء اور ان کے والدین کے لئے کھلا ہے جو بیرون ملک اپنی اعلی تعلیم جاری رکھنے کے خواہشمند ہیں
۔ مزید تفصیلات کے لئے پروفیسرڈاکٹر رضا احمد خان(ڈین، اکیڈمکس و اسٹوڈنٹس افیئرس) سےفون نمبر9848058830پر رابطہ کر سکتے ہیں۔