اڈانی، ریونت ریڈی ٹی شرٹس پہننے پر بی آرایس ارکان کو اسمبلی میں جانے سے روک کرحراست میں لے لیاگیا

[]

حیدرآباد: اڈانی،ریونت ریڈی بھائی بھائی کی تصویر والی ٹی شرٹس پہن کر اسمبلی پہنچنے والے بی آرایس کے ارکان اسمبلی اورارکان کونسل کو اسمبلی کے باب الداخلہ پر روک کر حراست میں لے لیاگیا جس سے کشیدگی پھیل گئی۔

بی آرایس کے لیڈروں نے ان کو روکنے سیکوریٹی عملہ کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

سیکورٹی اہلکاروں نے ایم ایل ایز اور ایم ایل سیز بشمول کے ٹی راماراو اور ہریش راؤ کی جانب سے اڈانی اور ریونت ریڈی کی تصاویر والی ٹی شرٹس پہنے پر اعتراض کیا۔

اس موقع پر بی آرایس لیڈروں اورسیکوریٹی عملہ کے درمیان بحث وتکرارہوئی۔

بی آرایس لیڈروں نے اڈانی اور ریونت بھائی بھائی کا نعرہ لگایا۔ قبل ازیں گن پارک پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور دو منٹ کی خاموشی منائی گئی۔

بی آرایس ارکان مقننہ کا یہ احتجاج سیشن شروع ہونے سے چند منٹ پہلے شروع ہوا، جس کے نتیجہ میں اپوزیشن ایم ایل ایز اور ایم ایل سیز کو گرفتار کرلیا گیا،کونسل میں اپوزیشن لیڈر ایس مدھوسودن چاری، ٹی ہریش راؤ، کے کویتا اور دیگررہنماؤں کو قریبی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

کے ٹی راما راؤ سمیت بی آر ایس لیڈروں نے پولیس سے سوال کیا کہ اڈانی کے خلاف بی آر ایس کا احتجاج کیسے غلط ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ کانگریس کے لوک سبھا لیڈر راہل گاندھی بھی اڈانی کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے تارک راما راؤ نے اسمبلی اور کونسل میں عوامی مسائل اٹھانے کا عزم کیا اور حکومت کو نا مکمل انتخابی وعدوں کے لیے جوابدہ قراردیا۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *