سونیا گاندھی 78 سال کی ہوئیں، وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے سمیت کئی رہنماؤں نے دی مبارک باد

[]

کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی آج 78 سال کی ہو گئیں۔ یوم پیدائش کے موقع پر انہیں ملک بھر سے مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغات بھیجے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سونیا گاندھی کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے ان کی طویل عمری اور صحت مندی کی تمنا کی ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی قد آور رہنماؤں نے بھی سونیا گاندھی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے پوسٹ میں لکھا ”محترمہ سونیا گاندھی کو یوم پیدائش کی مبارک باد۔ میں ان کی طویل عمری اور بہتر صحت کی دعا کرتا ہوں”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *