مغربی بنگال کے مرشد آباد میں بم دھماکہ، 3 لوگوں کی موت، عمارت زمیں دوز

[]

مغربی بنگال کے مرشد آباد میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 3 لوگوں کی موت ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دھماکہ غیر قانونی بم بنانے کے دوران ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ایک عمارت بُری طرح سے منہدم ہو گئی۔ دھماکہ کچا بم باندھنے کے دوران ہوا جس کی زد میں آنے سے 3 لوگوں کی جانیں چلی گئیں۔ اس دھماکہ میں منہدم عمارت اور اس کے ملبے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

‘ہندوستان’ کی خبر کے مطابق دھماکہ میں مکان مالک کی موت ہو گئی جبکہ دیگر دو نوجوان کی جانیں بھی چلی گئی ہیں۔ گھر کے ساتھ رہ رہے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے دھماکہ کی تیز آواز سنی لیکن انہیں پتہ نہیں چل سکا کہ آخر کیا ہوا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *