غزہ، مقاومت کے حملے میں کئی صہیونی فوجی ہلاک

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں مقاومتی تنظیمیں صہیونی فوجیوں پر حملے کررہی ہیں۔ امریکی ہتھیاروں سے مسلح صہیونی فورسز پر مقاومتی بلاک کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ نے غزہ کے کئی علاقوں میں صہیونی فوجیوں پر گھات لگاکر حملہ کیا ہے۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجاہدین نے یاسین میزائلوں سے حملہ کرکے تین صہیونی ٹینکوں کو تباہ کردیا ہے۔

بیان کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں میں الگ الگ واقعات میں مجموعی طور پر 7 صہیونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

صہیونی فوج نے القسام کے حملوں میں اپنے نقصانات کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *