[]
نظام آباد _ تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ اتوار کے روز مرچ کمپاؤنڈ علاقے میں پیش آیا،
جہاں مہاراشٹرا کے ناندیڑ سے تعلق رکھنے والے45 سالہ یوسف نامی شخص کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کی رات یوسف دیگر دو افراد کے ساتھ ایک ٹرانسپورٹ آفس کے سامنے سو رہے تھے
۔ اتوار کی صبح کے وقت یوسف کی نعش ملنے پر باقی دونوں افراد غائب پائے گئے، جس سے ان پر قتل کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ٹرانسپورٹ مالک نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس پر ون ٹاؤن پولیس انسپکٹر رگھوپتی اور سب انسپکٹر مغلیہ موقع پر پہنچے اور تفتیش شروع کی۔ جائے وقوعہ پر ڈاگ اسکواڈ طلب کیا گیا اور شواہد جمع کیے گئے۔
پولیس نے ان دو افراد کو حراست میں لے لیا جو یوسف کے ساتھ سو رہے تھے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔