[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی عراق روانہ ہوگئے ہیں۔
عراقچی بغداد میں عراقی اعلی حکام کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات اور مشرق وسطی مخصوصا شام کی تازہ ترین صورتحال پر مذاکرات کریں گے۔
شام میں تکفیری دہشت گردوں کے حملوں میں تیزی کے بعد عراقچی نے دمشق اور انقرہ کا بھی دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے شامی اور ترک حکام سے شام کے حالات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
انہوں نے قطر کے چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر شام میں امن کے قیام کے لئے اقدامات کررہا ہے۔