ریاسی سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت دوسرا زخمی

[]

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے مہور علاقے میں ہفتے کو ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ ریاسی کے مہور علاقے میں تھرال سے شکاری کی طرف جاری ایک ایکو گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جاگری۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے نتیجے میں ایک شخص کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے زخمی کو کھائی سے باہر نکال کر سی ایچ سی مہور پہنچایا۔

متوفی کی شناخت 36 سالہ نور جمال ولد نور حسین ساکن شکاری کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت عبدالرشید ولد غلام قاسم کے طور پر کی گئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *