امریکی شہریوں کو شام سے نکل جانے کی اپیل

[]

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے ایک سیکیورٹی وارننگ جاری کرتے ہوئے امریکی شہریوں سے شام چھوڑنے کی درخواست کی ہے۔

شام میں امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا، “ملک بھر میں مسلح گروہوں کے درمیان جاری جھڑپوں کے باعث شام میں سلامتی کی صورتحال غیر مستحکم اور غیر متوقع ہے۔

محکمہ خارجہ امریکی شہریوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ شام چھوڑ دیں، جبکہ دمشق میں تجارتی ذرائع دستیاب ہیں۔”

بیان میں مزید بتایا گیا کہ دمشق میں امریکی سفارت خانے نے 2012 میں اپنا کام معطل کر دیا تھا۔

اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ امریکی حکومت شام میں امریکی شہریوں کو قونصلر خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا، “چیک جمہوریہ شام میں امریکی مفادات کی حفاظت کرنے والی قوت کے طور پر کام کرتا ہے۔”



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *