[]
مہر خبررساں ایجنسی نے واع نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کی بدر تنظیم کے سربراہ ہادی العامری نے کہا کہ صیہونی حکومت شام اور خطے میں ایک مشکوک منصوبے کو آگے بڑھا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شام میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ امریکہ کی حمایت سے رچائی گئی ترک صیہونی سازش ہے۔
العامری نے غزہ کی حمایت سے متعلق ترکی کے دعوؤں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراق کو شام کے بارے میں واضح موقف اختیار کرنا چاہیے، ورنہ ہمیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر ہماری قومی سلامتی کو خطرہ ہے تو پھر ہمیں شام کے تنازع میں داخل ہونا چاہیے۔
عراقی رہنما نے مزید کہا کہ بہترین دفاع حملہ ہے، یہ بالکل بھی درست نہیں کہ ہم بغداد سے اس کشیدگی نگرانی کریں اور خاموش تماشائی بنے بیٹھیں۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کی بدر تنظیم کے سربراہ نے ملک کے صدر عبداللطیف رشید کے ساتھ شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
العامری اور صدر رشید نے موجودہ جنگ کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔