اولیاء اللہ کی تعلیمات انسانیت کے لیے مشعل راہ ۔۔۔مولانا سید متین علی شاہ قادری
حیدرآباد 2 ڈسمبر (راست) موجودہ دور میں بھٹکی ہوئ انسانیت کے لیے اولیاء اللہ کی تعلیمات مشعل راہ ہے ساتھ ہی ان بزرگ ہستیوں کے آستانے گنگا و جمنا تہزیب فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے مراکز ہیں۔ اولیاء اللہ نے اپنی تعلیمات اخلاق و کردار کے زریعہ بندوں کو رب سے قریب کیا اور نبی کریم صلى الله عليه وسلم اور انبیاء علیہ السلام سے محبت دلوں میں پیدا کی اس لیے رہتی دنیا تک انسانیت ان سے فیض اٹھاتے رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار مولانا سید متین علی شاہ قادری خطیب عیدگاہ گنبدان قطب شاہی و صدر آل انڈیا قرات اکیڈیمی نے کل سالانہ عرس حضرت سید شاہ ااسد اللہ باجنی قادری چشتی شطاری برہانپوری بارگاہ واقع حسینی علم میں 241 ویں عرس کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی کیا۔ انھوں نے اولیاء اللہ کی شان و عظمت پر روشنی ڈالی اور اظہار تاسف کرتے ہوے کہا کہ غریب نواز اجمیر شریف کی درگاہ کے خلاف راجھستان کی مقامی عدالت نے مقبرہ کے سروے کا مطالبہ کیا اس کی شدید مزمت کی اور کہا کہ اجمیر کے متعلق اس قسم کی حرکت و دعوی جھوٹ اور دروغ گوئ پر مبنی ہے۔ باطل طاقتوں کی جانب سے وقفہ وقفہ سے اس طرح کے بیانات سے ملک کی کثرت میں وحدت کو نقصان ہوگا۔ مولانا سید شاہ احمد اللہ باجنی قادری چشتی شطاری متول و سجادہ نشین درگاہ نے کہا کہ حضرت سید شاہ اسد اللہ باجنی قادری چشتی شطاری کا شمار دکن کے ممتاز اولیاء کرام میں ہوا کرتا ہے آپ نے اپنی ساری زندگی حب رسول اور قال اللہ اور قال رسول صلى الله عليه وسلم کو عام کرنے میں گزاردی۔ بچپن میں ہی والدہ محترمہ کے ساے نے ساتھ چھوڑ دیا۔ آپ کے والد بزرگوار نہایت متقی عبادت گزار و باکمال بزرگ تھے.. حضرت کی ولادت برہانپور میں ہوئ۔ آپ نے سن ٢٨ جمادی الاول ١٣٠٥ 74 سال کی عمر میں وفات پائ اس تاریخ کو پابندی سے عرس تقاریب منائ جاتی ہے ۔۔پروگرام تقاریب عرس کے مطابق یکم ڈسمبر اتوار بعد نماز عصر محفل قصیدہ بردہ شریف کا اہتمام کیا گیا جس کا آغاز قاری سید نور محمد شاہ قادری کی قراءت کلام پاک اور قاری سید شاہ امان اللہ فیض باجنی کی نعت شریف سے ہوا ۔ قبل نماز مغرب صندل مالی اور چادر گل کی پیشکشی کے بعد صلوہ و سلام بحضور خیرالانام کے ساتھ خصوصی دعا پر اختتام عمل میں آیا۔ قاری سید نور محمد شاہ قادری اور سید شاہ امان اللہ فیض باجنی نے مہمانان کی گلپوشی کی۔ اس موقع پر مولاانا عرفان اللہ شاہ نوری مولانا حافظ وقاری غلام احمد قریشی مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی مولانا قاری سید علی پاشاہ ابوالعلائ حافظ و قاری قاضی مولانا محمد علی قصوی نیوز چینل و دیگر علماء کرام مشایخین عظام موجود تھے۔ عرس شریف کے اںتظامات میں جناب عبدالسلام قاری محمد ابو تراب خان اور دوسروں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر طعام کا عام و خاص نظم رہا۔۔ جناب سید شاہ امان اللہ فیض باجنی کے شکریہ پر عرس تقاریب ک رات دیر گے اختتام عمل میں آیا۔۔