حیدرآباد ۔ نئے راشن کارڈس کے لیے حیدرآباد کے عوام کی کثیر تعداد منتظر اور انکایہ انتظار جلد ختم ہونے والا ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ سنکرانتی کے بعد اس عمل کا آغاز کیا جائے گا، جس کے بعد امیدوار درخواست دینے کے لیے تیار ہیں۔
حکام کا اندازہ ہے کہ شہر سے تقریباً ایک لاکھ درخواستیں آئیں گی۔ اس وقت حیدرآباد ضلع میں 6,39,506 راشن کارڈس ہیں اور شہری سہولتوں کے شعبہ کے حکام کا خیال ہے کہ اس میں 15 سے 20 فیصد اضافہ ہو گا۔ حیدرآباد کے چیف راشننگ آفیسر کے تحت اس وقت 365 راشنکیدکانات ہیں اور 66 ڈیلرس مخلوعہ ہیں۔
حکام نے وضاحت کی ہے کہ جب حکومت کی جانب کے اہلیت کی شرائط کا تعین کیاجائےگا تو نئے راشن کارڈس کے لیے درخواستیں داخلکرنی ہوں ہوگی۔ اس سلسلہ میں نئے راشن کارڈس کے تعلق سے آئندہ ہفتہ اہم فیصلہ متوقع ہے۔