تہران: ایران اور امریکہ کے درمیان طویل عرصے سے جاری کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام کی کوششوں میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حتمی امن معاہدے پر مذاکرات کا نیا مرحلہ جمعہ سے شروع ہوگا، جس سے خطے میں پائیدار استحکام کی امیدیں مزید مضبوط ہو گئی ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے تہران میں غیر ملکی سفارت کاروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایران اور امریکہ جنگ کے خاتمے سے متعلق ایک مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دے چکے ہیں۔ توقع ہے کہ اس دستاویز پر جمعہ کے روز باضابطہ دستخط کیے جائیں گے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان حتمی معاہدے کی راہ مزید ہموار ہوگی۔
