امام خمینیؒ کے متعلق غلط بیانی پر احتجاج کرنے والے کشمیری بہنوں پر میرا سلام،سید جعفر حسین۔
حیدرآباد۔29/اپریل(سفیرنیوز)این سی آر ٹی نصاب میں بانی انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ امام خمینیؒ سے متعلق غلط بیانی پر یندوستان کے مختلف حصوں میں احتجاج ہوا جس کے بعد پبلیشر نے معافی مانگی اور غلطی درست کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے مولوی سید جعفر حسین ایڈیٹر روزنامہ صدائے حسینی نے بتایا کہ حضرت امام خمینیؒ کےمتعلق غلط بیانی پر مسلمانوں کے جزبات کو ٹھیس پہونچی اور عدم معلومات کے سبب یہ غلط بیانی کی گئی انہوں نے کشمیر میں احتجاج کرنے والے بہنوں اور وہاں کے زمہ داروں کی ستائش کی اور بتایا کے ان احتجاجوں کے بعد شائع کئے گئے غلط بیانی پر پبلیشر کی جانب سے معزرت خواہی کی۔انہوں نے بتایا کہ امام خمینیؒ نے مسلمانوں کی جانوں کا تحفظ کیا اور دنیا میں اسلام اور حسینیت کو برپا کیا امام خمینیؒ صرف شیعوں کے نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کے ہیں۔جعفر حسین نے بتایا کے صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی حیدرآباد نے بھی امام خمینیؒ کے حق میں آواز اٹھائی جس پر ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کے ایم آر ایم میں شیعہ نہیں کے برابر ہیں۔جعفر حسین نے بتایا کے امام خمینیؒ کے متعلق غلط بیانی کا مواد جس ویب سائٹ سے لیا گیا ہے اس ویب سائٹ کو سوشیل میڈیا سے ہٹانے کی ضرورت ہے۔