- امام خمینی مظلوموں کی آواز
امام خمینی رح ایک عظیم اور نابغہ روزگار شخصیت ہیں جنھوں نے تاریخ کے رخ کو بدل دیا۔نام نہاد اورمفاد پرست سیاستدانوں کے برخلاف آپ امن پسند ، صلح دوست ، انسانیت نواز ، فقیہ، فیلسوف ، مفسر قرآن اور خدا رسیدہ عارف کامل تھے۔ مظلوموں اور مستضعفین کے حقوق کی خاطر آپ ہمیشہ ظالموں سے نبردآزما رہے اور پوری دنیا کے مظلوموں کے دلوں کی دھڑکن بن گئے۔
ایران کی ظالم حکومت کے خلاف قیام کیا، اسرائیل کے ظلم و ستم کے خلاف اسلامی دنیا میں ایک نئی روح ڈال دی جس کے نتیجے میں امریکہ و اسرائیل جیسی ظالم حکومتوں کو بہت سارے میدانوں میں شکست اور ذلت کا سامنا کرنا پڑا اسی لئے اس پاکیزہ شخصیت کے لیے ظالم طاقتوں کی طرف سے وقتا فوقتا جھوٹے پروپیگنڈے ہوتے رہے ہیں اور آپ کے انتقال کے ۳۵ سال گزر جانے کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔
جس کی تازہ مثال اکیوبر بکس انٹرنیشنل کی جانب سے شائع شدہ چھٹی کلاس کی جنرل نالج کی کتاب ہے جس سے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے امام خمینی رح کے کروڑوں چاہنے والوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
شیعہ علماء اسمبلی کتاب میں شائع شدہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے بارے میں توھین آمیز اور جہالت پر مبنی مطالب کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور حکومت و عدالت سے ایسی غلطی کرنے والے افراد کے لیے سخت سزا کا تقاضا کرتی ہے۔
ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ کتاب کی اشاعت و فروخت پر پابندی عائد کی جائے اور فروخت شدہ کاپیاں واپس لی جائیں
ایسی کتابیں علم کا سرچشمہ ہونے کے بجائے جہالت کی ترویج کا ذریعہ اور بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہیں۔