حیدرآباد کی پسماندگی کو چھپانے کے لیے ایم آئی ایم اور بی جے پی فرقہ وارانہ حربے کا استعمال کررہے ہیں، کانگریس امیدوار حیدرآباد سمیر ولی اللہ کی پریس کانفرنس
- حیدرآباد۔26/اپریل(سفیرنیوز)
حیدرآباد لوک سبھا حلقہ کے کانگریس امیدوار محمد سمیر ولی اللہ نے بی جے پی اور ایم آئی ایم پر الزام لگایا کے انتخابات میں کامیابی کیلئے وہ فرقہ وارانہ حربے کا استعمال کر رہے ہیں اور ریاست میں گنگا جمنی تہزیب کا چہرا خراب کرتے ہوئے ہندو مسلم عوام میں دوری پیدا کر رہے ہیں کانگریس کے مرکزی انتخابی آفس چادر گھاٹ حیدرآباد پر آج پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات بتائی۔انہوں نے بتایا کہ عوام فرقہ پرست لیڈرس سے بیزار ہیں اور عوام حیدرآباد کی ترقی چاہتے ہیں سمیر ولی اللہ نے کانگریس کے انتخابی منشور نیائے پتر کا زکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں ہندوستان کی عوام اور باالخصوص مسلمانوں کے لئے انصاف کی بات کہی گئی ہے اور بتایا کہ حیدرآباد کی عوام کو بےروزگاری کا سامنا ہے انہوں نے شہر کے حالات پر نظر دالتے ہوئے کہا کے عوام کو یہاں پانی کی قلت،سڑکیں خراب انکے علاوہ کئی مسائل کا سامنا ہے اور حیدرآباد ایم پی اسدالدین اویسی عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہیں اس موقع پر کانگریس کے سینئر قائدین و کارکنان موجود تھے۔