فلائٹس کی تواریخ ری شیڈول کرنے ٹی ایس میسا کا ریاستی اور مرکزی حج کمیٹیوں سےمطالبہ*

*تلنگانہ ، آندھراپریش اور دیگر ریاستوں کےسینکڑوں عازمین حج ،حق رئے دہی سے محروم ہونے کاخدشہ**

فلائٹس کی تواریخ ری شیڈول کرنے ٹی ایس میسا کا ریاستی اور مرکزی حج کمیٹیوں سےمطالبہ

  1. ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں رواں لوک. سفیر نیوز
  2. سبھا انتخابات کس قدر اہمیت کے حامل ہیں اس سے سب واقف ہیں ۔ لوک سبھا انتخابات میں ایک ایک ووٹ قیمتی ہے ۔ ملک کے سیاسی اور سماجی مستقبل کا فیصلہ رواں لوک سبھا انتخابات پر منحصرہے۔ ایسے میں فسطائی طاقتوں کو اقتدار سے بےدخل کرنے کے لئے ہر سیکولر شہری کواپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا ہوگا ۔ ان حالات میں تلنگانہ، آندھراپردیش اور کئی ریاستوں کے سینکٹروں عازمین رواں لوک سبھا انتخابات میں حق رائے دہی سےمحروم ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ عازمین کے فلائٹس کا آغاز 9 مئی سےہونے جارہاہے جبکہ تلنگانہ بشمول کئی ریاستوں میں رائے دہی کی تاریخ 13 مئی ہے ۔اقلیتی ملازمین کی سرگرم تنظیم ٹی ایس میسا نےتلنگانہ ریاستی حج کمیٹی، مرکزی حج کمیٹی اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کو تحریری مکتوب روانہ کرتے ہوئے حج فلائٹس کی تواریخ ری شیڈول کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔ ٹی ایس میسا کے ریاستی صدر کی ہدایت پر آل انڈیا مینارٹی ایمپلائیس سرویس اسوسی ایشن کے قومی صدر سامین انصاری نے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور سمرتی ایرانی سےملاقات کرتے ہوئے اس مسلہ سے واقف کروایا۔ جس پر مرکزی وزیر نے فلائیٹس ری شیڈول کرنے سےمتعلق فوری اقدامات کرنے کا تیقن دیا ۔ ٹی ایس میسا نے چیف الیکٹوریل آفیسر تلنگانہ وکاس راج کو مکتوب روانہ کر خادم الحاج اور عازمین حج کو الیکشن ڈیوٹی سےمستشنٰی کرنے کی بھی درخواست کی ہے ۔ واضح رہے کہ تلنگانہ ریاست میں الیکشن ڈیوٹی کے لئے جن سرکاری ملازمین کا انتخابات کیا گیا ہے وہ پہلے سے بطورخادم الحجاج منتخب ہوچکےہیں جس میں کئی عازمین حج بھی شامل ہیں ایسے میں بیشتر محکمہ جات نے الیکشن ڈیوٹی کے لئے منتخب خادم الحجاج اور فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے روانہ ہونے والے عازمین کو جاری کردہ این وی سی منسوخ کردیاہے ۔اس ضمن میں ٹی ایس میسا نے چیف الیکٹوریل آفیسر سے درخواست کی ہے کہ وہ عازمین حج اور خادم الحجاج کو الیکشن ڈیوٹی سے مستشنٰی کریں تاکہ بغیر کسی دشواری کے وہ فریضہ حج ادا کرسکیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *