[]
مہر نیوز کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے آپریشن وعدہ صادق سراہتے ہوئے کہا: ایران کا ردعمل فلسطینی بچوں کہ قاتل صیہونی رجہم کے دہشتگردانہ حملے کے خلاف ایک جائز دفاعی کاروائی ہے۔
صیہونی حکومت نہتے اور بے گناہوں لوگوں کو بے دردی سے شہید کر کے اترا رہی تھی لیکن آپریشن وعدہ صادق نے اس کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔
یاد رہے کہ ایران نے دمشق قونصل خانے پر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں پر ڈرونز اور میزائلوں سے صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
اس جوابی کاروائی کے بعد ایران نے اعلان کیا کہ وہ خطے میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش نہیں کرتا اور صرف صیہونی رجیم کو سزا دینے کے مقصد سے آپریشن کیا تھا۔ تاہم ایرانی سیاسی اور عسکری حکام نے سختی سے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کسی بھی نئی جارحیت کی صورت میں اس کا بھرپور اور خوف ناک جواب دیا جائے گا۔