یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصیٰ پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا

[]

یروشلم: یہودیوں کے مذہبی تہوار پر سیکڑوں یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہودیوں کے مذہبی تہوار پر سیکڑوں یہودی آبادکار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوگئے، اسرائیلی فورسزکی بھاری نفری کے ساتھ سیکڑوں یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصٰی میں چہل قدمی کی۔

اس دوران مسجد میں عبادت کرنے والے درجنوں مسلمان فلسطینیوں کو زبردستی مسجد سےنکال دیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کی تاریخی مسجد ابراہیمی میں بھی مسلمانوں کا داخلہ بند کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی پولیس نے یہودی مذہبی تہوار پر مسجد اقصیٰ میں قربانی کیلئے چھپا کر لائے گئے جانور ضبط کرلیے تھے۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا تھا کہ جانوروں کوگاڑی کےاندر اور شاپنگ بیگ کے اندرچھپا کر لایا گیا تھا جنہیں پولیس نے ضبط کرلیا اور 13 افرادکوحراست میں لےلیا ہے، ایسا عمل نہ کیا جائے جو قانون کو توڑے اور شدت پسندی کو ہوا دے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *