[]
حیدرآباد۔اریبہ جبین بنت محمد احمرمحی الدین ونکہت نذیر نے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں شاندار مظاہرہ کیا اورامتیازی نشانات سے کامیابی حاصل کی۔اریبہ جبین بی پی سی کی طالبہ ہیں۔
انہوں نے ایم ایس جونیئر کالج مہدی پٹنم برانچ سے انٹر میڈیٹ امتحانات میں شرکت کی اور1000کے منجملہ 851نشانات حاصل کئے۔
واضح رہے کہ اریبہ جبین سینئر جرنلسٹ محمداحمر محی الدین کی دختر ہیں۔انٹر میڈیٹ میں شاندار کامیابی پر رشتہ داروں اور دوست واحباب نے مبارکباد پیش کی اور درخشاں مستقبل کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔