کانگریس کا وراثت ٹیکس لاگو کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: جئے رام رمیش

[]

نئی دہلی: کانگریس قائد سام پٹروڈا کے ریمارکس پر تنازعہ کے بیچ پارٹی نے چہارشنبہ کے دن زور دے کر کہا کہ وراثت ٹیکس متعارف کرانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

اس نے سابق مرکزی وزیر جینت سنہا کے ریمارکس کے حوالہ سے کہا کہ اصل میں مودی حکومت یہ ٹیکس لاگو کرنا چاہتی ہے۔ انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر سام پٹروڈا نے دولت کی دوبارہ تقسیم کے مسئلہ پر ایک سوال کے جواب میں امریکہ کے وراثت قانون کا ذکر کیا تھا۔

مودی نے چہارشنبہ کے دن پٹروڈا کے ریمارک کے حوالہ سے کانگریس پر تنقید کی اور کہا کہ ملک کی سب سے قدیم جماعت‘ عوام کے اثاثے اور حقوق چھین لینے کے ”خطرناک ارادے“ رکھتی ہے۔ ایکس پر پوسٹ میں کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ کانگریس وراثت ٹیکس متعارف کرانے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتی۔

حقیقت تو یہ ہے کہ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی نے 1985 میں ایسٹیٹ ڈیوٹی برخاست کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت یہ ٹیکس لاگو کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مملکتی وزیر فینانس جینت سنہا نے 2014 میں کھلے عام کہا تھا کہ وہ وراثت ٹیکس متعارف کرانا چاہتے ہیں۔

2017 میں خبریں آئی تھیں کہ مودی سرکار اِن ہیریٹنس ٹیکس دوبارہ متعارف کرانے والی ہے۔ 2018 میں وزیر فینانس ارون جیٹلی نے وراثت ٹیکسس کی ستائش کی تھی۔ یہ بھی خبریں آئی تھیں کہ مودی سرکار مرکزی بجٹ 2019 میں وراثت ٹیکس متعارف کرائے گی۔

جئے رام رمیش نے کہا کہ اوور ٹو یو پرائم منسٹر مودی اس مسئلہ پر آپ کی پارٹی کا کیا موقف ہے؟۔کانگریس نے سام پٹروڈا کے وراثت ٹیکس والے ریمارکس سے خود کو لاتعلق کرلیا۔ جئے رام رمیش نے کہا کہ سام پٹروڈا دنیا میں کئی لوگوں کے سرپرست‘ دوست‘ فلاسفر اور گائیڈ ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کی ترقی کے لئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

وہ اپنی رائے کا آزادانہ اظہار کرتے رہتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کی رائے ہمیشہ انڈین نیشنل کانگریس کے موقف کی عکاسی کرے۔ کئی مرتبہ ایسا نہیں ہوتا۔

سام پٹروڈا نے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک فردِ واحد نے امریکہ میں وراثت ٹیکس کے بارے میں جو کہا اسے گودی میڈیا نے توڑمروڑ کر اُس جھوٹ سے توجہ ہٹانے کے لئے استعمال کیا جو وزیراعظم‘ کانگریس کے منشور کے تعلق سے پھیلارہے ہیں۔

وزیراعظم نے منگل سوتر اور سونا چھین لینے کی جو بات کہی ہے وہ غیرحقیقی ہے۔ سام پٹروڈا نے کہا کہ میں نے امریکہ میں وراثت ٹیکس کی صرف مثال دی تھی۔ کس نے کہا کہ 55 فیصد چھین لیا جائے گا؟ کس نے کہا کہ ہندوستان میں ایسا کچھ ہوگا؟۔ بی جے پی اور میڈیا کیوں گھبرائے ہوئے ہیں؟۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *