سعودی فرانروا کی طبیعت ناساز ہوگئی

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے عربی 21 نیوز چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی ذرائع نے ملک کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو جدہ کے کنگ فیصل اسپتال منتقل کرنے کی خبر دی ہے۔

تاہم سعودی عرب کی شاہی عدالت کے  بیان کے مطابق شاہ سلمان کو معمول کے چیک اپ کے لیے داخل کیا گیا ہے جو چند گھنٹے جاری رہے گا۔

شاہ سلمان 2015 میں سعودی عرب کے بادشاہ بنے تھے۔  88 سالہ بادشاہ کو مئی 2022 میں طبی معائنے کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھا۔ وہ برسوں سے شدید بیمار ہیں۔ ان کے بعد ملک کے سب سے طاقتور حکمران ان کے بیٹے محمد بن سلمان ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی شاہی خاندان ملک کے بادشاہ کی صحت کی صورتحال پر شاذ و نادر ہی تبصرہ کرتا ہے۔ شاہ سلمان نے 2020 میں پِتّے کی سرجری بھی کروائی تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *