[]
جگتیال _ 24 اپریل ( اردولیکس) جگتیال کے سری چیتنیا جونیر کالج کے طلبہ کا انٹر میڈیٹ میں شاندار مظاہرہ کیا۔ موسیپٹلہ سری نیدھی نامی طالبہ نے انٹرمیڈیٹ بی پی سی میں جملہ 991/1000 نمبرات حاصل کئے اور ریاست بھر میں اول مقام حاصل کیا اور جگتیال ضلع اسٹاف رپورٹر روزنامه اعتماد مرزا فضل اللہ بیگ کی دختر عروبا انیس نے بی پی سی میں 982/1000 نمبرات حاصل کئے۔
کالج میں دوسرا مقام حاصل کیا ۔ عروبا انیس کی ابتدائی تعلیم دارلحسنات پبلک اسکول میں 7ویں تک اور جیوتی ہائی اسکول میں دسویں جماعت میں 10 GPA سے کامیابی حاصل کی اور سری چیتیا کالج میں فری داخلہ حاصل کیا۔ فضل بیگ کی دختر عروبا انیس بہترین نمبرات سے کامیاب ہونے پر جناب برہان الدین اویسی صاحب ایڈیٹر انچیف روزنامہ اعتماد اور ضلع کلکٹر محترمہ شیخ یاسمین باشا ۔ کے علاؤہ رشتہ داروں اور دوست احباب نے مبارکباد پیش کی ۔