ملک میں پہلی بُلیٹ ٹرین 2026 میں چلے گی:مرکزی وزیر

[]

نئی دہلی: ہندوستان کی پہلی بُلیٹ ٹرین کے لئے مختلف اسٹیشنوں کی تعمیر میں قابل لحاظ پیشرفت ہوئی ہے اور ہم ایک سکشن میں پہلی ٹرین 2026 میں چلانے کی تیاری میں ہیں۔

مرکزی وزیر ریلویز و انفارمیشن ٹکنالوجی اشوینی ویشنو نے منگل کے دن یہ بات کہی۔ آئی اے این ایس کو انٹرویو میں مرکزی وزیر نے کہا کہ احمدآباد۔ ممبئی روٹ پر بلیٹ ٹرین کا کام اچھی طرح آگے بڑھ رہا ہے۔ 290کیلو میٹر کا کام ہوچکا ہے۔ 8 دریاؤں پر پُل بن چکے ہیں۔ 12  اسٹیشنوں کا کام جاری ہے۔

 2 ڈپوز کا کام جاری ہے۔ کام تیزی سے جاری ہے۔ پہلا سکشن 2026 میں کھولنے کا نشانہ مقرر ہے۔ بلیٹ ٹرین‘ پیچیدہ پراجکٹ ہے۔ کام 2017میں شروع ہوا تھا اور ڈیزائن کی تکمیل میں لگ بھگ 2 سال لگے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ڈیزائن بڑا پیچیدہ ہے کیونکہ تیز رفتار ٹرین کا وائبریشن بہت زیادہ ہوتا ہے۔

 اشوینی ویشنو نے کہا کہ بلیٹ ٹرین راہداری میں 21کیلو میٹر طویل سرنگ ہے جس میں 7کیلو میٹر کی سرنگ زیرآب (سمندر کے نیچے) ہے۔ سرنگ کی گہرائی 56میٹر ہے۔ سرنگ کے اندر ٹرین کی رفتار 300 تا 320کیلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *