سعودی عرب میں سنیما ٹکٹ کی قیمتوں میں کمی متوقع

[]

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی فلم کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سنیما لائسنس اور ٹکٹوں کی مالیاتی فیس میں کمی کا فیصلہ کیا ہے جس سے سعودی سنیما تک عوام کی رسائی میں اضافہ ہو گا۔عاجل نیوز کے مطابق فلم کمیشن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا ہے کہ ’اس کا مقصد سعودی فلموں کی موجودگی کو بڑھانا، سنیما سکرینوں کی تعداد میں اضافہ، پروموشنل آفرز اور ٹکٹ کی قیمتوں کو کم کرنا شامل ہے۔‘

 

یہ سنیما کے شعبے کی سپورٹ، کمپنیوں کےلیے سکرینز اور اقتصادی شراکت کی شرح میں اضافے اور مملکت میں فلم ثقافت کی حوصلہ افزائی کی کوشش ہے۔کمیشن نے ایک یا اس سے زیادہ فلموں کو مستقل یا عارضی بنیادوں پر دکھانے کے لیے سنیما لائسنس فیس میں بھی کمی کی ہے۔فلم کمیشن کی جانب سے سنیما گھروں کی پریکٹس اور آپریٹنگ کے لیے لائسنسنگ فیس میں کمی سے فیصلے سے سعودی عرب میں سنیما ٹکٹ کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

 

فلم کمیشن کا کہنا ہے کہ ’سنیما لائسنس اور ٹکٹ فیس میں کمی بین الاقوامی اوسط کے مطابق اس شعبے کی پائیداری اور ترقی میں سینما کمپنیوں کی مدد کے لیے کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب سینما تھیٹرز سن 2018 مین کھلے۔ اس سے قبل مملکت مین سنیما گھر ممنوع تھے۔ یہاں تھیٹرز شاپنگ مالز میں ہوتے ہیں۔

 

مملکت کے سارے بڑے شہروں میں تھیٹرز قائم ہیں۔ حکومت کا 2030 تک مزید 300 سنیما گھروں کے لائسنس جاری کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہاں سعودی عوام میں ہندی فلمیں بہت مقبول ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *