[]
نئی دہلی۔ دہلی شراب اسکام معاملہ میں چیف منسٹر اروند کجریوال اور بی آر ایس قائد کویتا کو عدالت سے جھٹکہ لگا ہے۔
دلی راوس ایوینیو کورٹ نے اروند کجریوال اور کویتا کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک توسیع کر دی۔ ان دونوں کی عدالتی تحویل آج ختم ہو رہی تھی۔ سی بی آئی نے کویتا کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایجنسی اس واقعہ کی تحقیقات میں نئی چارج شیٹ تیار کرے گی
جبکہ ای ڈی کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے اور عدالت کو بتایا گیا تھا کہ ضمانت کی منظوری سے تحقیقات کے متاثر ہونے اور شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا امکان ہے۔