عمر عبداللہ کے دونوں بیٹے اور محبوبہ کی بیٹی انتخابی مہم میں کود پڑے

[]

سری نگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کے دونوں بیٹوں کو قاضی گنڈ میں چناو ریلی میں دیکھا گیا ہے جبکہ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی نے بھی منگل کے روز جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں چناوی ریلیوں سے خطاب کیا۔

معلوم ہوا ہے کہ عمر عبداللہ کے دو صاحبزادے اور محبوبہ مفتی کی بیٹی جنوبی کشمیر میں ووٹروں کو اپنے اور لبھانے کی خاطرکارکنوں اور عام لوگوں سےملاقتیں ہو رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کنڈ قاضی گنڈ میں منگل کے روز نیشنل کانفرنس کی جانب سے ایک چناوی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں عمر عبداللہ کے دونوں بیٹے ضامر اور ظاہر نظر آئے۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں کی چناوی ریلی میں شرکت سے یہ عیاں ہو رہا ہے کہ عمرعبداللہ نے دونوں بیٹوں کو سیاست میں اتار نے کا من بنا لیا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کے دونوں بیٹوں نے کارکنوں کو گلے لگایا اور ان سے بات چیت کی۔دریں اثنا محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی بھی ووٹروں کو لبھانے کی خاطر چناوی مہم میں کود پڑی ہے۔

نامہ نگار نے بتایا کہ منگل کے روز التجا مفتی نے جنوبی کشمیر میں روڈ شو کیا جس دوران انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ محبوبہ مفتی کے حق میں اپنی رائے دہی کا استعمال کریں۔ بتادیں کہ راجوری اننت ناگ پارلیمانی نشست پر نیشنل کانفرنس کے امیدوار میاں الطاف اور محبوبہ مفتی کے درمیان کانٹے کی ٹکر متوقع ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *