[]
بھوپال: لوک سبھا انتخابات-2024 کے دوسرے مرحلے میں مدھیہ پردیش کے ان چھ لوک سبھا حلقوں میں انتخابی مہم کل شام 6 بجے بند ہو جائے گی جہاں 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جانے ہیں۔
چیف الیکٹورل آفیسر انوپم راجن نے کہا کہ پارلیمانی حلقہ میں ووٹنگ کے مقررہ اختتام سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم کو روکنے کا انتظام ہے۔ انتخابی مہم کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد علاقے سے باہر کے لوگوں کو، جو اس لوک سبھا پارلیمانی حلقہ میں ووٹر نہیں ہیں، کو وہ حلقہ چھوڑنا ہوگا۔ اس کے لیے سخت مانیٹرنگ مہم چلائی جا رہی ہے۔
دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو مدھیہ پردیش کے لوک سبھا پارلیمانی حلقوں نمبر-6 ٹکم گڑھ (ایس سی)، نمبر-7 دموہ، نمبر-8 کھجوراہو، نمبر-9 ستنا، نمبر-10 ریوا اورنمبر 17 ہوشنگ آباد میں ووٹنگ ہونی ہے۔