لوک سبھا انتخابات: قیصر گنج سے بی جے پی نے ابھی تک نہیں اتارا امیدوار، برج بھوشن نے میڈیا کو قرار دیا تاخیر کی وجہ

[]

اتر پردیش کی قیصر گنج پارلیمانی سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے میڈیا کو اس سیٹ سے اپنا امیدوار قرار دینے میں پارٹی کی تاخیر کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ برج بھوشن شرن سنگھ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، ”ٹکٹ کی فکر میری ہے۔ آپ لوگوں (میڈیا) کو اس بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ لوگوں کی وجہ سے میرے ٹکٹ کے اعلان میں تاخیر ہو رہی ہے۔‘‘

خیال رہے کہ خواتین پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے برج بھوشن سنگھ ایک پروگرام میں شرکت کے لیے گونڈا پہنچے تھے، جہاں انہوں نے یہ بیان دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *