موٹر سائیکل کی ٹکر میں تین افراد ہلاک

[]

اناؤ: اترپردیش میں اناؤ ضلع کے حسن گنج کوتوالی علاقے میں دو بائک سواروں کے درمیان سیدھی ٹکر میں تین نوجوانوں کی موت جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ اکبر پور شہر کے نزدیک کل دیر رات دو بائکوں کے درمیان ٹکر کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور سڑک پر بائیک سواروں کو زخمی حالت میں پایا، جنہیں علاج کے لیے سی ایچ سی حسن گنج بھیجا گیا تھا۔

سی ایچ سی پہنچنے پر ڈاکٹروں نے زخمی ہرش وردھن سنگھ (20) ، وملیش گوتم (20) اور راجکمار (25) کو مردہ قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ سچن (19) کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹراما سینٹر لکھنؤ ریفر کیا گیا، جب کہ ایک اور زخمی وکاس سینی عرف بنٹی (22) کے اہل خانہ موقع پر پہنچے اور اسے موہن کے ایک نجی اسپتال لے گئے جہاں سے اسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعدگھر بھیج دیا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *