کویتاکی ضمانت کی عرضی پرفیصلہ محفوظ

[]

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے دہلی شراب پالیسی اسکام سے مربوط کرپشن کے ایک کیس میں گرفتار بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا کی ضمانت کی درخواست پراپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

سی بی آئی اور ای ڈی عدالت کی خصوصی جج نے سی بی آئی کے وکیل جواس کیس کی تحقیقات کررہی ہے اورکویتا کے وکیل کے دلائل کی سماعت کے بعد 2مئی تک ضمانت کی عرضی پرفیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

سی بی آئی اورای ڈی کے کسیوں میں کویتا‘عدالتی تحویل میں ہیں۔

سی بی آئی نے تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر کے سی آر کی دختر کویتا کوکرپشن کیس میں تہاڑجیل سے گرفتار کیاتھا جبکہ وہ پہلے سے ہی منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں مقید ہیں جنہیں ای ڈی نے گرفتار کیاتھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *