[]
مہر نیوز کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور وزیر اعظم شہباز کی ملاقات کے اختتام پر اسلام آباد کی سب سے بڑی اور مرکزی سڑکوں میں سے ایک کا نام “شاہراہ ایران” رکھ دیا گیا۔
دونوں ممالک کے سربراہان اور اعلی حکام کے درمیان ہونے والی اس حوصلہ افزاء ملاقات کے بعد اسلام آباد کی سب سے بڑی اور مرکزی سڑکوں میں سے ایک کو “ایران” کے نام سے منسوب کرنے کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی گئی۔
یاد رہے حکومت پا کستان نے برادر ملک ایران سے اظہار یکجہتی کیلئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورے کے موقع پر اسلام آ باد کی ایک نئی شاہراہ کو ایران کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے الیو نتھ ایو نیو اسلام آباد کا نام ایران ایو نیو رکھنے کا فیصلہ کیا۔ سی ڈی اے کی سمری پر وفاقی کابینہ نے اس فیصلے کی منظوری دیدی ، سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی گئی۔