[]
حیدرآباد: عام انتخابات سے پہلے ریلوے پروٹیکشن فورس سکندرآباد ڈویژن نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر 4 واقعات میں 48.26 لاکھ روپے کی غیر قانونی شراب اور تمباکو ضبط کیا۔ تمباکو اور شراب کی غیرقانونی منتقلی کے خلاف سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر آر پی ایف کا کریک ڈاؤن اور مسلسل چھاپے آپریشن سترک کا ایک حصہ ہے۔
ان چھاپوں ایک حصے کے طور پر مشترکہ ٹیم نے تلاشی لی۔ اس کارروائی کے دوران ایک شخص کو شراب کی بوتلیں لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔آر پی ایف ٹیم نے تھیلوں سے مختلف برانڈس کی 20 بوتلوں میں 15 لیٹر شراب برآمد کی جس کی مالیت 20 لاکھ روپے ہے۔ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پڑوں اور اشیاء کے درمیان چھپا کر ان اشیا کو لایاگیا تھا۔
ملزم کو ضبط شدہ مال کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایکسائز پولیس اسٹیشن سکندرآباد کے حوالے کر دیا گیا۔ سینئر ڈیویژنل سیکورٹی کمشنر آر پی ایف سکندرآباد، دیباشمیتا سی بنرجی نے کہا کہ آپریشن سترک میں تیزی پیداکردی گئی ہے کیونکہ ملک کے کئی مقامات پر انتخابات ہورہے ہیں اور بالخصوص ریلوے اسٹیشنوں پر چوکسی میں اضافہ کیاگیا ہے۔