کریم نگر کلکٹریٹ کے اجلاس میں بی آر ایس رکن کونسل کوشک ریڈی اور جگتیال کے رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار کے درمیان گالی گلوج اور ہاتھا پائی کا واقعہ

تلنگانہ کے  کریم نگر کلکٹریٹ میں اتوار کو منعقدہ ایک جائزہ اجلاس میں بی آر ایس اور کانگریس کے رکن اسمبلی کے درمیان گالی گلوج اور ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ۔

 

بتایا جاتا ہے کہ جگتیال کے رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار جو حالیہ دنوں کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے ہیں انھیں اجلاس میں بات کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

 

جس پر  حضور آباد کے بی آر ایس رکن اسمبلی  کوشک ریڈی نے ڈاکٹر سنجے کمار کو مائک دینے پر شدید اعتراض کیا ۔ اور ڈاکٹر سنجے کمار سے پہلے اس بات کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا کہ وہ کس پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں

 

ضلع کے جائزہ اجلاس میں حکومت کے اسکیمات پر مباحث ہو رہے تھے اور جگتیال کے ایم ایل اے سنجے  تقریر کر رہے تھے کہ کوشک ریڈی نے ان سے مائک چھیننے کی کوشش کی اور سوال کیا کہ وہ کس پارٹی کی طرف سے بات کر رہے جس پر ایم ایل اے ڈاکٹر سنجے بھی برہم  ہوگئے۔ ب

 

حث و تکرار کے دوران دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، اس موقع گالی گلوج اور ہاتھا پائی تک بات چلی گئی ۔تاہم پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے کوشک ریڈی کو باہر لے گئے ۔

 

باہر آکر کوشک ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس کے بی فارم سے کامیاب ہو کر  کانگریس کے نمائندے کی طرح بات کرنا قابل قبول نہیں ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *