[]
حیدرآباد۔ شہر میں 23 اپریل کو ہنومان جینتی کا جلوس نکالا جائے گا۔ کمشنر پولیس سرینواس ریڈی آئی پی ایس نے ہنومان جینتی کے پیش نظر منتظمین اور مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ ہفتہ کو ایک اجلاس طلب کیا۔
اجلاس میں حیدرآباد، سائبر آباد اور رچہ کونڈہ کمشنریٹ کے عہدیداروں کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کے حکام اور تلنگانہ اسٹیٹ بجرنگ دل، حیدرآباد بجرنگ دل، سکندرآباد بجرنگ دل، وشواہندو پریشد کے ارکان بھی موجود تھے۔ کمشنر پولیس نے تمام سے پرامن طور پر تہوار منانے اور ریالی نکالنے کی خواہش کی۔
کمشنر پولیس نے جلوس میں ڈی جے کا استعمال نہ کرنے، آتش بازی نہ کرنے کے علاوہ بھڑکاو نعرے، گانے، تقاریر اور بیانرس نہ لگانے کی ہدایت دی۔