بریکنگ نیوز _ عادل آباد بلدیہ کے وائس چیئرمین ظہیر رمضانی بی آر ایس سے معطل

[]

عادل آباد۔20/اپریل(اردو لیکس)عادل آباد میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی کو پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے، بھارت راشٹرا سمیتی کے ضلع صدر عادل آباد و سابق وزیر جوگورامنا نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے اس سلسلہ میں وضاحت کی۔جوگورامنا نے اپنے بیان میں کہا کہ ظہیر رمضانی کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر معطل کیا گیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ تلنگانہ تحریک کے دور میں کارکن ہی بی آر ایس پارٹی کی طاقت ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ پارٹی کے خلاف کام کریں گے تو اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔واضح کیا گیا کہ حال ہی میں میونسپل وائس چیرمین نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی تھی۔اور جلد ہی وہ کانگریس پارٹی میں شامل ہوں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *