مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 55 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

[]

ریاض ۔ کے این واصف

بیرون ممالک سے آئے عمرہ زائرین مسجد نبوی شریف کی زیارت کے لئے روآنہ ہوئے۔ حرم مدینہ کے زائرین کے حوالے سے مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 55 لاکھ 48 ہزار 288 زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی۔سعودی خبررساں ادارے “ایس پی اے” کے مطابق مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آنے والوں کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔

 

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 6 لاکھ 77 ہزار 687 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔ اسی طرح ریاض الجنہ میں 2 لاکھ 59 ہزار مردوں اور ایک لاکھ 30 ہزار 832 خواتین نے نماز ادا کی۔ انتطامیہ کامزید کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 9172 معمر اور معذور افراد ان کے لیے مختص خدمات سے فائدہ اٹھایا۔ نمائشوں اور عجائب گھر سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 1787 رہی جبکہ 2 لاکھ 13 ہزار 187 تحائف زائرین کو پیش کیے گئے۔

 

مسجد نبوی میں ایک دروازے یا صحن سے دوسری جگہ گالف گاڑیوں کے ذریعے 45 ہزار 146 افراد کو پہنچایا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *