فلائی 91 کی حیدرآباد۔جلگاؤں سستی پروازوں کا آغاز

[]

حیدرآباد: فلائی 91، ایک نئی علاقائی ایئر لائن ہے جس کا صدر دفتر گوا میں ہے۔ اس ایئرلائن حیدرآباد کو جلگاؤں سے جوڑنے والی خدمات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان گزشتہ ماہ کامیابی کے ساتھ فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے بعد ایئر لائن کی توسیعی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ فلائی 91 نے پہلے ہی حیدرآباد کو گوا اور سندھو درگ سے جوڑنے والی روٹ پر پروازیں شروع کردی ہیں۔

فلائی 91 کے تازہ ترین روٹ نتں حیدرآباد اور جلگاؤں کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیں چلائی جائیں گی۔

جلگاؤں کیلے کی فصل کی خاطر خواہ پیداوار کے لئے “کیلوں کے شہر” کے نام سے مشہور ہے۔ یہ شہر کاروباری اور تفریحی مقاصد کے لئے کافی تعداد میں مسافروں کو راغب کرتا ہے۔

فلائی 91 نے بجٹ ایئرلائن کے طور پر خود کو پیش کیا ہے جہاں حیدرآباد تا جلگاؤں پرواز کے لئے ٹکٹ کی شرح 1991 سے شروع ہوتی ہے۔

توقع ہے کہ حیدرآباد-جلگاؤں روٹ پر پروازیں پیر، چہارشنبہ اور ہفتہ کو چلائی جائیں گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *