[]
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 20 اپریل کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1216۔رضیہ سلطانہ کے والد التمش کا دلی میں انتقال ہوا۔
1526۔ بابر نے پانی پت کی پہلی جنگ میں ابراہیم لودھی کو شکست دے کر دہلی سے لودھی سلطنت کا خاتمہ کردیا۔
1534۔۔ کناڈا اور لیبراڈور کا پتہ لگانے والے مشہور سائنسداں جیک کارٹیر اپنے تاریخی دورے پر روانہ ہوئے۔
1592۔ انگریزی کے معروف شاعر جان ایلیٹ کی پیدائش ہوئی۔
1712۔ مغل حکمراں جہاں دار شاہ دہلی کی گدی پر تخت نشیں ہوا۔
1777۔نیویارک نے ایک آزاد ریاست کے طور پر نیا قانون اپنایا۔
1857۔ پنجاب اور پہاڑی ریاستوں میں شروع ہوئی آزادی کی پہلی لڑائی کا بیج کسولی میں بویا گیا۔
1878۔بابا اردو مولوی عبدالحق کی پیدائش ہوئی۔
1881 ۔ اترپردیش کے مراد آباد میں ژالہ باری سے 246 لوگوں کی موت ہوئی۔
1888۔ اترپردیش کے مراد آباد میں ژالہ باری سے 246 افراد کی موت ہوئی۔
1889۔ جرمنی ڈکٹیٹر ایڈولف ہٹلر کی پیدائش ہوئی۔
1911۔ معروف بانسری نواز پنا لال کی موت ہوئی۔
1912۔ کاؤنٹ ڈریکولا جیسے ناقابل فراموش کردار کے موجد آئرش ناول نگار بریم اسٹوکر کا انتقال ہوا۔
1920۔ البامہ اور میسی سیپی میں طوفان سے 219 لوگوں کی موت ہوئی۔
1930۔ وائسرائے ارون نے ہندستان میں انسداد دہشت گردی قانون لاگو کیا۔
1939 ۔ جرمنی کے آمرایڈولف ہٹلر کی 50 ویں یوم پیدائش کو قومی دن کے طور پر منایا گیا۔
1946۔ اقوام متحدہ کی سابقہ تنظیم لیگ آف نیشنز تحلیل کردی گئی۔
1960۔ مشہور بانسری وادک پنالال گھوش کا انتقال ہوا۔
1960۔ ایئر انڈیا کے بیڑے میں پہلا جیٹ طیارہ بوئنگ 707 شامل ہوا۔
1965۔ ایم ایس کوہلی کی قیادت میں ہندستانیوں کی پہلی ٹیم نے ایوریسٹ پر چڑھائی شروع کی۔
1968۔ جنوبی افریقی ایرویز کا بوئنگ 707 طیارہ نامیبیا کے ونڈ ہاک میں پرواز کرتے وقت حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں 122 لوگوں کی موت ہوگئی۔
1971۔ ہندستان نے اپنا پہلا کرکٹ ٹسٹ میچ جیتا۔
1972۔ فرانس نے آسٹریا کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
1972۔ کمانڈر جان ینگ کی قیادت میں امریکی خلائی طیارہ اپولو 16 چاند پر اترا۔
1978۔ سوویت فضائیہ نے جنوبی کوریائی مسافر بردار طیارہ بوئنگ 902 پر فائرنگ کرکے اسیتباہ کردیا۔
1997۔ اندر کمار گجرال ہندستان کے 12 ویں وزیراعظم بنے۔
2006۔ ہندستان نے اپنا پہلا غیر ملکی فوجی اڈہ تاجکستان میں قائم کرنے کا اعلان کیا۔