صیہونی آپس میں الجھ پڑے/ ایران کے ساتھ جنگ ​​نہیں چاہتے!

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اصفہان میں تین چھوٹے ڈرونز کو نشانہ بنانے کے واقعے کی میڈیا کوریج نے صیہونیوں کو وحشت میں ڈال دیا۔

بعض میڈیا ذرائع نے اس واقعے کو “ایران پر اسرائیل کا حملہ” قرار دیا! جس کا خود صیہونی حکام نے بھی مذاق اڑایا۔

اس خبر کی اشاعت کے رد عمل میں صیہونی وزیر داخلہ اتمار بن گویر نے اس رجیم کے مذکورہ اقدام کی واضح طور پر تصدیق کرتے ہوئے اسے بچگانہ  اور نہایت مضحکہ خیز قرار دیا۔

تاہم صیہونی سیکورٹی سروسز نے بن گویر کے بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تل ابیب کو اس واقعے کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔

درحقیقت صہیونیوں کے لئے خطے اور بین الاقوامی حالات اس قدر خوف ناک ہوگئے ہیں کہ وہ ایران کی فضا پر تین چھوٹے ڈرونز کے اڑنے کی ذمہ داری بھی قبول کرنے کے قابل نہیں!

 صیہونی کنیسٹ کے سابق چیئرمین اور موجودہ رکن مکی لیوی نے داخلی سلامتی کے وزیر بن گویر کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا: مبارک ہو! آپ “قومی وزارت شکست” اور ” جنگی کابینہ کی رکنیت” کے اپنے پورے دور کو ایک لفظ میں بیان کرنے کے قابل تھے!

دوسری جانب اس واقعے کے بعد نیتن یاہو کے قریبی ذرائع نے کہا کہ تل ابیب ایران کے ساتھ جنگ ​​نہیں چاہتا! صیہونی چینل 12 نے نیتن یاہو کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ جنگ ​​کے خواہاں نہیں ہیں۔

مذکورہ ذریعے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہم نے ثابت کردیا کہ ہم ایران میں گھسنے کی صلاحیت رکھتے ہی2ں اور اب ہمارے پاس غزہ اور لبنان کے محاذوں میں مزید اہم مشنز ہیں!

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *